Pages

Thursday, 8 March 2012

5 Punjabi killed by Terrorists

LFThese Punjabis were not working in "Balochistan land", these were not "ISI agent", these were not belong to any army family, none of them were related to any Missing persons case, None of these have issue with Baloch sardars,nor these are Shia hazara,so this incident have no link with "minority rights" or "sectarian killing" also....So leave this incident!





پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مند بلو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلا ک اور زخمی ہونے والے محنت مزدوری کے لیے پنجاب سے ایران جا رہے تھے۔

کوئٹہ سے بی بی سی کے نامہ نگار ایوب ترین کے مطابق کوئٹہ سے سات سوکلومیٹر دور ایران کے قریب بلوچستان کے سرحدی علاقے مند بلو میں بدھ کی شام نامعلوم افراد نے بس ٹرمینل پر اس وقت فائرنگ کی جب وہاں پنجاب کے علاقے سائیوال سے ایران جانے والے مزدور بس کے انتظار میں تھے۔


پولیس کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح نقاب پوش افراد پہلے ٹرمینل میں داخل ہوئے اور مزدوروں پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔
اس واقعے کے بعد پولیس اور فرنٹئیرکور کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی لیکن آخری اطلاع تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی کسی نے ذمہ داری قبول کی تھی۔


یاد رہے کہ اس علاقے میں گزشتہ سال بھی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدوروں پر حملہ ہوا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ مزاحمت کاروں قبول کی تھی۔


<BBC Urdu>

No comments:

Post a Comment